ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست بھر میں طوفانی ہوا اور بارشیں کئی علاقوں میں درخت اکھڑگئے۔معمولات زندگی مفلوج

ریاست بھر میں طوفانی ہوا اور بارشیں کئی علاقوں میں درخت اکھڑگئے۔معمولات زندگی مفلوج

Sat, 31 Mar 2018 10:32:08    S.O. News Service

بنگلورو30؍مارچ(ایس او نیوز) راجدھانی بنگلور سمیت ریاست کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ آج زبردست بارشیں ہوئی ہیں۔بنگلور کے ملیشورم،یشونت پور، بی ٹی ایم لے آؤٹ اور بنشنکری ودیگر علاقوں میں طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کئی پیڑاکھڑ گئے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا۔ چکبالاپور ضلع کے چند علاقوں میں باددباراں کی وجہ سے انگورکی فصل کو نقصان پہنچاہے۔ کورگ، نلمنگل،دوڈبالاپور ودیگر علاقوں میں بارش کی اطلاع ہے۔ چکمگلور کے ملندور روڈ میں بارش وبارباراں کے نتیجہ میں بجلی ٹرانسفارمر پھٹ پڑا، ٹرانسفارمر کے قریب میں رہا ایک شخص خوش قسمتی سے بچ گیا۔ ریاست کے چند علاقوں میں ژالہ باری کی بھی خبریں ملی ہیں۔ ژالہ باری کی وجہ سے چند مقامات پر معمولات زندگی مفلوج ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید دودن بھاری بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جمعہ کے دن بنگلور میں طوفانی ہوا کے ساتھ زبردست بارش ہوئی۔ کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایر پورٹ میں بھاری ہوا اور بارش کے نتیجہ میں بنگلور لینڈکرنے والی ہوائی جہاز کو چینئی جاکر لینڈ ہونا پڑا۔ مسافروں کو پریشانی میں مبتلا کرنے والے حالات کا سامناکرنا پڑا۔بنگلور بھر میں مطلع ابر آلود رہا۔طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں، ملیشورم میں درخت اکھڑ گئے ہیں، آٹو ڈرائیور بال بال بچ گیا۔ ٹریفک نظام متاثر ہوگیا۔ بنگلور کے دیہی علاقوںآنیکل کے اطراف واکناف علاقوں میں ژالہ باری ہوئی۔یشونت پور کے قریب سوپ فیکٹری پر طوفانی ہوا کی وجہ سے درخت گرپڑا۔ ودیارنیا پورم میں دوناریل کے درخت اکھڑگئے۔ یکم اپریل تک طوفانی ہواؤں کے ساتھ گھن گرج والی بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہیں۔


Share: